تارکین وطن کے عالمی دن پر اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت کا اعتراف

کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب نے تارکین وطن کی معیشت میں اہمیت اور مسائل کی وضاحت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تارکین وطن کے عالمی دن پر اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت کا اعتراف [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تارکین وطن کے عالمی دن کے موقع پر کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب، ثمن رائے نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہم ان کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایک کروڑ سے زائد افراد بیرون ملک مقیم ہیں اور انہوں نے 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک کو فراہم کی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک قانونی پیچیدگیوں اور امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پاکستان میں جائیداد پر قبضوں اور مالی فراڈ جیسے مسائل درپیش ہیں۔

ثمن رائے نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اب تک پچاس ہزار سے زائد شکایات پر کام کرچکا ہے اور ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سے فوری رابطہ قائم کیا جاتا ہے اور ان کی مشکلات کا حل نکالا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں 272 ملین افراد تارکین وطن ہیں اور پاکستان ساتواں بڑا ملک ہے۔ تارکین وطن کا عالمی دن ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ان کے حقوق اور کردار کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں