خیبر پختونخوا اسمبلی کے 70 اراکین وفاقی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں جن میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب ہیں، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی کے ان 70 ایم پی ایز پر دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔
سب سے زیادہ مقدمات سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر درج ہیں، جن کی تعداد 52 ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمات 18 مختلف تھانوں میں 2022 سے نومبر 2024 کے دوران درج کیے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پولیس کو 11 مقدمات میں مطلوب ہیں جبکہ سہیل آفریدی پر 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی پر نومبر 2024 میں پرتشدد مظاہرے کی قیادت کا مقدمہ درج ہے۔ وزیر بلدیات اور وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا آفریدی پر 4 مقدمات ہیں۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی اور صوابی کی مشہور شخصیت فیصل ترکئی بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ پر بھی مقدمہ درج ہے۔

![خیبرپختونخوا اسمبلی کے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12356_2025-12-17_12-00-40.webp)













