مستقبل میں بھرتیوں میں اے آئی کورسز کی شرط رکھےجانے کا امکان ہے۔ وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھرتیوں میں فنی تعلیم اور اے آئی کورسز لازمی ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مستقبل میں بھرتیوں میں اے آئی کورسز کی شرط متوقع: وزیر تعلیم

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مستقبل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے انٹرویوز اور بھرتیوں میں فنی تعلیم کو لازمی قرار دیا جا سکتا ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے کورسز بھی شرط بننے کا امکان ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پانچویں سالانہ گریجویشن تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانشور کہتے ہیں 30 برسوں میں دنیا بہت تبدیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ اگلے سال ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے انٹرویوز کے لیے اشتہار دیں گے اور اشتہار میں فنی تعلیم لازمی قرار ہوگی اور شاید آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس بھی شامل ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس تبدیلی کے مطابق تیاری نا کی تو ایک ارب لوگ غیرمتعلقہ ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اب جاگیردارانہ نظام کے ہاتھ میں آگئی ہے، آج دنیا کی بڑی کمپنیاں ڈگری کی شرط ختم کر رہی ہیں اور اب فنی تعلیم اور ٹیکنالوجی کی مہارت اصل ضرورت بن چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں