برسٹل میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری ہو گئیں

برسٹل میوزیم سے 600 نوادرات چوری؛ پولیس نے چار مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کر دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

برسٹل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برسٹل کے میوزیم میں 25 ستمبر کی رات ایک سے دو بجے کے درمیان 600 سے زائد قیمتی نوادرات، فوجی یادگاریں، زیورات اور تاریخی اشیاء چوری کر لی گئیں۔

ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں چار مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ نوادرات برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن کا حصہ تھیں، جن میں برصغیر اور دیگر کئی خطوں کی اہم تاریخی اشیاء شامل تھیں۔

پولیس کے مطابق چوری شدہ اشیاء میں ہاتھی دانت سے بنا بدھ کا مجسمہ، ایسٹ انڈیا کمپنی کے افسر کی بیلٹ بکل، فوجی یادگاریں، زیورات اور دیگر تاریخی نمونے شامل ہیں۔ تفتیشی افسر ڈین برگن نے کہا کہ یہ چوری شہر کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ ان نوادرات میں برطانوی تاریخ کے پیچیدہ پہلوؤں کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پولیس نے متعدد فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعات کی ٹائم لائن بھی مرتب کی جا رہی ہے۔ تاہم، دو ماہ بعد فوٹیج جاری کرنے کی وجہ واضح نہیں کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں