نیپرا نے سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے، اور مزید ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مزید جرمانے ہوں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی نے جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر قواعد اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
کمپنی کو سماعت کا موقع فراہم کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے گرڈ اور سیفٹی کوڈز پر عمل درآمد نہیں کیا۔
نیپرا نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ جھمپیر-II کے تمام کام مکمل کر کے سرٹیفیکیٹ جمع کرائے، ورنہ مزید جرمانے ہوں گے۔
نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک ماہ میں جرمانہ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔















