سرد موسم میں بھگوئی کشمش مدافعتی نظام کو مضبوط اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرد موسم میں کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ عمل مدافعتی نظام کو مضبوط، میٹابولزم کو متحرک اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
کشمش میں موجود آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم، میگنیشم اور فائبر جیسے غذائی اجزا جسم کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بھگوئی گئی کشمش جلاب جیسا اثر کرتی ہے اور قبض کے مسئلے کو حل کرنے میں معاون ہے۔
سرد موسم میں ہڈیاں مضبوط رکھنے کے لیے کیلشیئم کی موجودگی اہم ہے جو کشمش میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، بھگوئی کشمش جسمانی توانائی بڑھانے اور سستی دور کرنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
یہ غذائی انتخاب جگر کی صفائی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں کشمش کا استعمال موسمی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔















