ٹائی ٹینک حادثے میں ہلاک ہونے والے ایسڈور اسٹراس کی 18 قیراط سونے کی جیب گھڑی 65 کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹائی ٹینک حادثے میں ہلاک ہونے والے پہلی کلاس مسافر ایسڈور اسٹراس کی سنہری جیب گھڑی 65 کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ یہ گھڑی 18 قیراط سونے کی بنی ہوئی تھی اور یہ ٹائی ٹینک کی کسی بھی یادگار کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
اسٹراس اور ان کی اہلیہ آئڈا کو 1997 کی فلم ٹائی ٹینک کے ایک منظر میں دکھایا گیا تھا جہاں جہاز کے ڈوبتے وقت دونوں ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے تھے۔















