برطانیہ میں پاکستانی سیاسی پناہ درخواستوں کی تعداد میں اضافہ

برطانیہ میں 11 ہزار پاکستانیوں نے پناہ کی درخواستیں جمع کیں، ویزا سسٹم کی خامیوں کا فائدہ اٹھا کر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، جو برطانیہ کے ویزا سسٹم کی خامیوں کا فائدہ اٹھا کر کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں برطانیہ میں جمع کرائی گئی 40 ہزار سیاسی پناہ کی درخواستوں میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی تھیں، جو 2022 کے بعد سے پانچ گنا زیادہ ہیں۔

پاکستان 11 ہزار درخواستوں کے ساتھ 175 ممالک میں سرفہرست رہا۔ درخواست دہندگان قانونی طور پر وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوئے۔

برطانیہ کے شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے سرحدی ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو حکومت کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں