اسرائیل نے بیروت میں فضائی حملہ کر کے حزب اللہ کے رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، لبنان کے صدر نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی۔
بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے کئی ماہ بعد بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف حیثم علی طبطبائی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ حزب اللہ کی عسکری طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش تھی۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے اس حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی حزب اللہ کی عسکری صلاحیت کم کرنے کے لیے کی گئی۔ لبنان کے صدر جوزف عون نے حملے کی مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔
امریکا نے 2016 میں طبطبائی کو دہشت گرد قرار دیا تھا اور ان کی معلومات پر انعام مقرر کیا تھا۔















