پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے سروے ٹیموں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے سروے ٹیموں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین معظم اقبال نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دسمبر تک سروے اور رجسٹریشن مکمل کریں۔ بیوٹی کلینکس کی باقاعدہ رجسٹریشن اور ای آئی ایم سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
ٹیکس ادائیگی میں تاخیر یا عدم ادائیگی کی صورت میں آپریٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ افسران کی کارکردگی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سیل کو بھی توسیع دی جائے گی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جدید بنانے کے لیے قوانین میں ترامیم اور انتظامی ڈھانچے پر کام جاری ہے۔















