دبئی ایئر شو میں بھارتی پائلٹس کی پاکستانی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر

دبئی ایئر شو میں بھارتی پائلٹس نے پاکستانی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر لیں اور روایتی چائے کی پیشکش کو شکریہ کے ساتھ رد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے قریب تصاویر بھی بنوائیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق بھارتی اہلکاروں نے طیارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارتی اہلکاروں کو روایتی چائے کی پیشکش کی، تاہم انہوں نے شکریہ کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے صرف پانی پر اکتفا کیا۔ سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آئیں جن میں بھارتی پائلٹس کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل آئے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مہمانوں کا خیرمقدم کرنا ہماری روایت کا حصہ ہے۔ ایک بھارتی صارف نے سوشل میڈیا پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پائلٹ ایک ساتھ ہنس سکتے ہیں لیکن کرکٹرز ہاتھ نہیں ملا سکتے۔

دیگر متعلقہ خبریں