برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق گزشتہ سال 2.57 لاکھ برطانوی شہری ملک چھوڑ گئے جبکہ نیٹ مائیگریشن میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے والے شہریوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ کر چلے گئے۔
نیٹ مائیگریشن کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی کہ توقع کے برعکس، برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی اور دسمبر 2024 میں یہ کم ہو کر 34 ہزار 500 پر پہنچ گئی۔
برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے سے لگایا جاتا تھا، لیکن اب دفتر برائے قومی اعداد و شمار نے نظرثانی شدہ تخمینہ ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔















