اسلام آباد میں دسمبر 2025 تک 30 مکامات پر فری وائی فائی پوائنٹس کا قیام

اسلام آباد میں دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس نصب کیے جائیں گے، این ٹی سی کا اعلان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں عوام کے لیے مفت انٹرنیٹ سہولیات بڑھانے کے منصوبے کے تحت، دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کیے جائیں گے۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ مدت تک یہ سہولت شہریوں کے لیے مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔ مفت ہاٹ سپاٹ اسلام آباد کے اہم عوامی مقامات، مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں کے قریب نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری اور طلبہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔

این ٹی سی نے مزید کہا کہ ادارہ ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 3 ہزار سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں سائبر سیکیورٹی سپورٹ بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق مفت فری وائی فائی منصوبہ اسلام آباد کو ٹیکنالوجی فرینڈلی شہر بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں