ٹام کروز کو 45 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ ملا، انہوں نے کہا کہ فلمیں بنانا ان کا وجود ہے۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی وڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کو ان کے 45 سالہ فلمی کیریئر میں پہلی مرتبہ اعزازی آسکر ایوارڈ مل گیا۔ اتوار کو منعقدہ اینول گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔
اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے سنیما کے لیجنڈز کو ان کے کیریئر اور فلم انڈسٹری میں شراکت کے لیے اعزازی آسکر دیا جاتا ہے۔ 63 سالہ ٹام کروز، جو چار مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہو چکے ہیں، نے پہلی مرتبہ یہ ٹرافی حاصل کی اور کہا کہ فلمیں بنانا میرا کام نہیں، میرا وجود ہے۔
تقریب میں ٹام کروز کو ایک منٹ کی اسٹینڈنگ اویشن بھی ملی۔ انہوں نے اپنے 45 سالہ کیریئر میں ساتھ کام کرنے والے اداکاروں، ہدایتکاروں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اعزازی آسکر حاصل کرنے والوں میں ٹام کروز کے علاوہ کوریوگرافر ڈیبی ایلن، ویژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس اور گلوکارہ ڈولی پارٹن بھی شامل ہیں۔















