گوگل نے پکسل فونز پر نیا کال ریکارڈنگ فیچر متعارف کرایا، صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئے آپشنز شامل کیے گئے ہیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے پکسل فونز کے لیے نیا کال ریکارڈنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل فون صارفین اس فیچر کو فون ایپ کے کال اسسٹنٹ سیکشن میں ‘نئی کال ریکارڈنگ’ آپشن آن کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔
نیا فیچر فعال کرنے کے بعد کالنگ اسکرین پر ‘کال اسسٹ مینو’ ظاہر ہوتا ہے، جہاں کال ریکارڈنگ کا بٹن موجود ہوتا ہے۔ بٹن دبانے کے بعد ایک مختصر اکاؤنٹ ڈاؤن ہوتا ہے، جس سے کال کے دونوں جانب فریقین کو ریکارڈنگ کا علم ہو جاتا ہے۔
کال کے دورانیے کے سامنے ایک سرخ نقطہ ہوتا ہے جبکہ کال اسسٹ مینو میں اسٹاپ کا بٹن بھی ہوتا ہے، جس سے ریکارڈنگ کو روکا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ روکنے کے بعد یہ کال ریکارڈنگ ہوم ٹیب پر مائیکرو فون کے نشان کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔
ریکارڈنگ کے حذف ہونے کا دورانیہ بھی آپشن میں موجود ہوتا ہے، جو 7، 14 یا 30 دن بعد ریکارڈنگ کو حذف کر سکتا ہے۔ اس میں فوری حذف اور کبھی بھی حذف نہ کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔














