سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے بیمار عازمین پر پابندی عائد کر دی ہے اور انہیں وطن واپس بھیجنے کی پالیسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے بیمار عازمین پر پابندی عائد کر دی ہے، اور انہیں وطن واپس بھیجنے کی پالیسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق بیمار عازمین کو سعودی عرب سے واپس بھیجا جائے گا اور واپسی کا خرچ انہیں خود برداشت کرنا ہوگا۔ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزارت صحت کی ہدایات کے تحت حج 2026 کے لیے طبی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ گردوں کے امراض، ڈائیلاسز کے مریضوں، دل کے امراض کے شکار افراد، پھیپھڑوں اور جگر کی بیماریوں کے حامل افراد پر حج کی پابندی ہوگی۔
مزید برآں، شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کمزور یاداشت، شدید معذوری، ڈیمنشیا، شدید بڑھاپے، الزائمرز اور رعشہ کے مریضوں کے علاوہ حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار اور کینسر کے مریض بھی حج 2026 نہیں کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پر روانگی سے قبل میڈیکل افسر مریضوں کو روکنے کا مجاز ہوگا اور سعودی حکام کی ٹیمیں فٹنس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کریں گی۔















