غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صفی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو دوام بخشنا چاہتا ہے مگر اس کے ہتھکنڈے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ جدوجہد حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔















