پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
باکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں ہوا، جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی شریک تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ترکیہ دوستی کی تقریبات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو جامع شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ تعاون کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔











