ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت سے بھارت کے 7 جنگی طیارے گرائے گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف 7 جنگی طیارے مار گرانے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

باکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کی یکجہتی پر وہ انتہائی مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آذربائیجان کی جانب سے تقریب میں شرکت کی دعوت پر وہ مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین برادر ممالک ہیں جن کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک کئی بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دے چکے ہیں۔ معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کی حامل تھی اور آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلہ ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ماضی کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے۔ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کی دوستی اور یکجہتی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا۔

دیگر متعلقہ خبریں