ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر منتخب، ٹرمپ کی مخالفت بھی ناکام رہی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر کی حیثیت سے انتخاب جیت لیا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت بھی شامل تھی۔ 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران نے 486,741 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اینڈریو کومو نے 396,177 ووٹ لیے۔
ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا صرف 79,281 ووٹ حاصل کر سکے۔ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن حریف کرٹس سلوا کے خلاف زہران کی فتح نے 2001ء کے بعد میئر انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کی تاریخ رقم کی۔
پولنگ اسٹیشنز پر 17 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی پہلی بار نیویارک شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔
امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ریاست ورجینیا میں پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ نیوجرسی میں گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل کو معمولی برتری حاصل ہے۔












