پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر 2000 پوائنٹس کا اضافہ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 349 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن زبردست تیزی دیکھی گئی جب کہ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کی نمایاں اضافہ ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 349 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1732 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 56 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے دن کی تیزی نے اس کمی کا ازالہ کر دیا۔














