دنیا کا پہلا اے آئی فوجی روبوٹ میدان میں اترنے کو تیار

امریکی ٹیک کمپنی فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی روبوٹ فینٹم ایم کے 1 تیار کر لیا ہے، جو عسکری میدان میں کارآمد ہو گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ٹیک کمپنی فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی فینٹم ایم کے 1 تیار کر لیا ہے، جو جدید عسکریات کے انقلاب کے دہانے پر ہے۔

یہ انسان نما روبوٹ 5 فٹ 9 انچ قد اور 176 پونڈ وزن رکھتا ہے اور پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ عسکری تنصیبات تعمیر کرنے، مورچوں کا دفاع اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے میں فوج کی مدد کرسکتا ہے۔

امریکی فوج اس اے آئی فوجی کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ ایسا اے آئی فوجی تخلیق کیا جائے جو ہر وہ کٹھن کام انجام دے سکے جو انسانی فوجی کرتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے کمپنی وسیع پیمانے پر تحقیق و تجربات کر رہی ہے جبکہ سرمایہ کار بھی اسے مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں