آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ‘منزل پاکستان’ یومِ دفاع پر جاری، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا قومی نغمہ ‘منزل پاکستان’ جاری کیا ہے۔ یہ نغمہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے اور ملک کے عظیم شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے نغمے میں قوم کے فولادی عزم و حوصلے کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس میں مسلح افواج اور عوام کے اٹوٹ رشتے کو بھی سراہا گیا ہے۔
نغمہ ‘منزل پاکستان’ ہر شہری کو اپنے عہد پر قائم رہنے اور ملک کی ترقی کو اولین مقصد بنانے کا درس دیتا ہے۔
یہ نغمہ مادرِ وطن کے لیے محبت، جانثاری اور ایثار کا پیغام دیتا ہے۔ یہ قوم کی قوت و استقلال کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔













