پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی کا جواب، جیت کا تناسب 73 فیصد تک پہنچ گیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کی جیت کے تناسب میں نمایاں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی کا جواب، جیت کا تناسب 73 فیصد تک پہنچ گیا

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے کوچز کے تحت ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ون ڈے میں آٹھویں سے پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی میں نویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئی ہے۔

محسن نقوی نے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان ٹیم نے حالیہ چھ ون ڈے سیریز میں چار جیتیں حاصل کی ہیں، لیکن کچھ لوگ اب بھی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے جیت کا تناسب 24 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ تنقید کرنا سب کا حق ہے، لیکن کھلاڑیوں کی بے جا تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی خراب ہے، لیکن وجوہات ابھی منظر عام پر نہیں لائی جا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کا نمیبیا سے ہارنا اور بھارت کا آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانا ثابت کرتا ہے کہ کرکٹ میں کسی کو بھی ہر میچ میں کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے باوجود کچھ حلقے تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ان سے اختلاف ہے تو انہیں نشانہ بنائیں نہ کہ کرکٹ کو۔

دیگر متعلقہ خبریں