بالی ووڈ اداکارہ مالینی شرما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں سے واٹس ایپ پر رابطے کی اپیل کی۔
پونے: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ فلم ‘راز’ کی بھوت اداکارہ مالینی شرما کی موجودہ زندگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ان کی نئی زندگی کے مناظر دیکھ کر مداح فون کالز کر رہے ہیں۔
مالینی اس وقت پونے کے قریب فارم اسٹے ‘دی سلو لوکل’ چلا رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز کے بعد فارم اسٹے کے لیے فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔
مالینی نے مداحوں سے ویڈیو پیغام میں واٹس ایپ کے ذریعے رابطے کی درخواست کی ہے۔ فارم اسٹے کی انتظامیہ کے لیے کالز سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔
مالینی شرما نے کہا کہ مداحوں کی محبت سے خوش ہیں، لیکن فارم اسٹے چھوٹا ہے، کالز کی بہتات انتظامیہ کے لیے چیلنج ہے۔
واضح رہے کہ مالینی شرما کو 2002 کی ہارر فلم ‘راز’ سے شہرت ملی تھی۔ بعد میں انہوں نے اداکاری چھوڑ کر فطرت کی طرف رخ کیا۔













