مصنوعی ذہانت 2027 کے آخر تک ڈیجیٹل دنیا میں انسانوں سے بہتر کام انجام کرے گی، ایلون مسک

ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی اگلے سال ڈیجیٹل دنیا میں سپرہیومن سطح پر کام کر سکتی ہے، جس سے سائبر سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک کا مصنوعی ذہانت کے سپر ہیومن بننے کا دعویٰ، ڈیجیٹل دنیا میں انقلاب کی توقع

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت اگلے سال کے آخر تک ڈیجیٹل دنیا میں انسانوں سے بہتر کام انجام دے سکے گی۔ مسک نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک گفتگو کے دوران کہی۔

مسک کے مطابق 2027 کے آخر تک اے آئی ڈیجیٹل دنیا میں سپرہیومن سطح پر کام کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ ان کے مطابق موجودہ رفتار برقرار رہی تو یہ نظام انسانی صلاحیتوں سے آگے نکل سکتا ہے۔

مسک نے وضاحت کی کہ اے آئی کی سپرہیومن صلاحیتیں بنیادی طور پر ڈیجیٹل دنیا تک محدود رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقی دنیا میں فوری جسمانی کاموں میں برتری نہیں ہوگی۔

یہ بحث ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اے آئی ایجنٹس کی سائبر سکیورٹی صلاحیتوں پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ گیلرمو راخ نے سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی جنہیں سائبر حملوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اے آئی ماڈلز کی خودمختار رویے سے متعلق خدشات مختلف کمپنیوں تک پھیل چکے ہیں۔ اوپن اے آئی، اینتھروپک اور میٹا نے بھی اپنے اے آئی سسٹمز کے روگ رویے کی اطلاع دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں