سنیتا آہوجا نے گووندا کو انسٹاگرام پر ان فالو کیا، تعلقات کی افواہیں پھر سر گرم

سنیتا آہوجا نے شوہر گووندا کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا، تعلقات میں دراڑ کی افواہیں دوبارہ سر اٹھانے لگی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنیتا آہوجا نے گووندا کو انسٹاگرام پر ان فالو کیا، تعلقات کی افواہیں پھر سر گرم

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بولی ووڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان اختلافات کی خبریں دوبارہ سر اٹھا رہی ہیں۔ سنیتا آہوجا نے شوہر گووندا کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے، جس سے تعلقات میں دراڑ کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا کا یہ اقدام گووندا کے نئی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ گووندا اور کومل نے ابھی تک ان افواہوں کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ گووندا اور سنیتا ماضی میں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے، لیکن اب دونوں کے درمیان یہ رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی نے ان کے درمیان جاری کشیدگی کو ایک بار پھر موضوع بحث بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سنیتا نے گووندا کے خلاف طلاق کی قانونی کارروائی شروع کی تھی، جو بعد میں ختم ہو گئی۔ اس وقت یہ تاثر ملا تھا کہ دونوں کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں۔

سنیتا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے طلاق کا معاملہ اس لیے ختم کیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ گووندا کومل سے شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گووندا کے منیجر نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں