امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیس میں اضافہ کی تجویز، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مستقل کرنے کی کوشش، عدالت میں چیلنج زیر غور۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا میں ایچ ون بی ویزا کی فیس 1 لاکھ 3 ہزار ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیس کو مستقل کرنے کی تجویز دی ہے۔
مجوزہ قانون سازی کے مطابق نئی فیس ٹیکنالوجی، تعلیم اور تحقیق کے شعبوں کے غیر ملکی ماہرین پر لاگو ہوگی۔ یہ فیس پہلے عارضی طور پر نافذ کی گئی تھی۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے فیس کو مستقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اگر یہ قانون بن گیا تو رواں سال کے آخر تک اس کا اطلاق ہو سکتا ہے۔
ایچ ون بی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال 65 ہزار ویزے جاری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی ڈگری رکھنے والوں کے لیے 20 ہزار ویزے مختص ہیں۔
یاد رہے کہ اس فیس کے خلاف مختلف ادارے عدالتوں میں چیلنج کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیس قانونی طور پر درست نہیں ہے۔













