پرفیکٹ لیگیسی ریئل اسٹیٹ نے شارجہ میں نئی برانچ کا افتتاح کیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
شارجہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) پرفیکٹ لیگیسی ریئل اسٹیٹ نے شارجہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں کمپنی کی توسیعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ربن کٹنگ، کیک کٹنگ اور نئی برانچ کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پرفیکٹ لیگیسی کے سی ای او مقبول احمد انجم اور منیجنگ ڈائریکٹر یاسمین کنول نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
یاسمین کنول نے بتایا کہ وہ شارجہ میں ریئل اسٹیٹ کمپنی کی مالک بننے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ شعبے میں نمایاں مقام بنانے کے لیے محنت جاری رہے گی۔
ریئل اسٹیٹ خدمات کی فراہمی میں پرفیکٹ لیگیسی مختلف پراپرٹی کیٹیگریز میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی جائیداد کی خرید و فروخت، کرایہ داری اور پراپرٹی مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پرفیکٹ لیگیسی ریئل اسٹیٹ متحدہ عرب امارات میں اپنی برانچز کے قیام کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ کمپنی کی شناخت اعتماد، دیانت داری اور بہترین سروس کے حوالے سے ہے۔













