چین کا امریکا پر الزام، خودمختار ریاستوں کے معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ خودمختار ریاستوں کے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت بند کرے، جبکہ امریکی الزامات کو من گھڑت قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا امریکا پر الزام، خودمختار ریاستوں کے معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ خودمختار ریاستوں کے شراکت داروں کے انتخاب میں مداخلت بند کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات یومیہ پریس کانفرنس میں کہی۔

حال ہی میں امریکی حکام نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر جاسوسی اور سائبر حملوں کے خطرات کے الزامات لگائے ہیں۔ ان الزامات کو چین نے من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی بیانات تکنیکی غنڈہ گردی ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ چین نے ان بیانات کی شدید مخالفت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کو سیاسی جوڑ توڑ بند کرتے ہوئے آزادانہ انتخاب میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔ یہ مداخلت لاطینی امریکا اور کیریبین کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

یاد رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان طویل عرصے سے تجارتی اور سیاسی تنازعات چل رہے ہیں، جن میں ٹیکنالوجی کا شعبہ بھی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں