بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی کا پھر سے احتجاج کا اعلان، حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

کاکروچ جنتا پارٹی نے حکومت پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا ہے، جو 5 ستمبر کو نئی دہلی میں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی کا پھر سے احتجاج کا اعلان، حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارت کی نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے نئی دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر تک ایک احتجاجی مارچ کرے گی۔

سی جے پی نے مرکزی حکومت پر 25 جولائی کو کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان وعدوں کو پورا نہیں کیا جن کی بنیاد پر طلباء کی تحریک ختم کی گئی تھی۔

سی جے پی کے ترجمان سورو داس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مارچ پرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنریشن زی اور مظاہرین کے اہل خانہ کے ساتھ دھوکہ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا کہ وہ طلباء سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ اسی لیے پرامن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ مارچ کی قیادت مظاہروں میں متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سی جے پی کی تحریک امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں اور ‘نیٹ-یو جی’ کا پرچہ لیک ہونے کے خلاف شروع ہوئی تھی۔ 25 جولائی کو حکومت نے بعض مطالبات تسلیم کیے تھے، جن میں معاوضے اور ایف آئی آر کی واپسی شامل تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں