فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں، جس کا مقصد خطے کی صورتحال پر بات چیت اور امن و استحکام کی کوششیں ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا اہم دورہ جاری ہے۔ اس دوران انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی سے بھی ملاقات کی۔ محسن رضائی نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور آبنائے ہرمز پر ایران کے سکیورٹی کنٹرول پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ امریکہ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کی پاسداری میں ناکام رہا، جبکہ فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کا اعادہ کیا۔
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران کیلئے واشنگٹن پر عدم اعتماد کی نئی وجوہات پیدا ہوئیں۔ انہوں نے امریکہ سے ذمہ داریاں پوری کرنے کی توقع ظاہر کی۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے جاری پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ تنازع کے پرامن و جامع حل کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔












