بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی اسپتال منتقلی پر زور دیا ہے اور توہین عدالت کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے والوں نے توہین عدالت کی ہے اور انہیں سزا ملنی چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہوسکی، لیکن رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے۔ رجسٹرار نے بینچ کی تشکیل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے اور انہوں نے اسپتال میں صرف ٹیسٹ کرانے ہیں۔ اگر کوئی ڈیل ہوتی تو بانی تین سال قید میں نہ رہتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی عوام کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں۔ عمران خان کا اسپتال منتقل ہونا ان کا آئینی حق ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ ایک بورڈ بنے گا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن بھی شامل ہوں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو سنجیدہ لیا جانا چاہیے۔












