ایرانی ریال کی تاریخی کمی کے باعث ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا۔ امریکی پابندیوں کے امکانات اور سفارتی تعطل نے بے یقینی میں اضافہ کیا۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی کرنسی نے ہفتہ 18 لاکھ 65 ہزار ریال فی ڈالر کے نرخ سے شروع کیا تھا، مگر اس کے بعد مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایران کے معاشی دباؤ میں اضافے کا سبب امریکی پابندیوں کے امکانات اور سفارتی کوششوں میں تعطل کو بتایا جا رہا ہے۔
کرنسی کی گرتی قدر کے باعث ایران میں اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر عوامی بے چینی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ 1970 کی دہائی میں ایک ڈالر تقریباً 70 ریال کے برابر تھا، جبکہ اب 20 لاکھ ریال سے زائد درکار ہیں۔














