چین کے دو بحری جہاز امریکی ناکہ بندی کو چیلنج کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہوگئے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود پیش آیا ہے۔
شپنگ ڈیٹا کمپنی کے مطابق، چین کا ایک آئل ٹینکر اور دوسرا بحری جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوا۔ دونوں جہاز چینی پرچم بردار ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والا چینی جہاز ایرانی راستے سے گزرا۔ آئل ٹینکر کو بھی آبنائے ہرمز میں دیکھا گیا۔
برطانوی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ چین نے آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا ہے۔ مگر تازہ اعداد و شمار اس کے برعکس ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اہم آبی گزرگاہ چین کی بحری اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے اہم ہے۔














