بنگلا دیش کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی، پاکستان کو پیچھے چھوڑا

بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 3 درجے ترقی کی اور پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلا دیش کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی، پاکستان کو پیچھے چھوڑا

ڈھاکہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کر کے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے 2 ٹیسٹ میچوں کے تاریخی دورے کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں 3 درجے ترقی کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں بنگلا دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز تاریخی فتح سے کیا، یہ آسٹریلوی زمین پر ان کی پہلی کامیابی تھی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 51 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں