آسٹریلیا میں نئی زنک آئیوڈین بیٹری تیار، صرف 3 منٹ میں مکمل چارج

آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک نئی بیٹری تیار کی ہے جو محض 3 منٹ میں مکمل چارج ہوسکتی ہے۔ اس کی زندگی 60 ہزار بار چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آسٹریلیا میں نئی زنک آئیوڈین بیٹری تیار، صرف 3 منٹ میں مکمل چارج

آسٹریلیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نئی بیٹری تیار کی ہے جو محض تین منٹ میں مکمل چارج ہوسکتی ہے۔ یہ بیٹری زنک آئیوڈین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اس کی زندگی 60 ہزار بار چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

محققین کے مطابق یہ بیٹری 164 برس تک کارآمد رہ سکتی ہے، جبکہ موجودہ اسمارٹ فون بیٹریز کی زندگی عام طور پر 1 سے 2 سال ہوتی ہے۔ اس بیٹری میں حرارت پیدا ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا، جو موجودہ لیتھیم آئیون بیٹریز میں ہوتا ہے۔

فلینڈرز یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ابھی یہ بیٹری عام اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ بیٹری کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ بیٹری کی کم قیمت اور طویل زندگی صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بیٹری cyclodextrin پولیمر پر مبنی ہے، جو غذاؤں، کاسمیٹکس اور فارماسیوٹیکل میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ برقی چارج رکھنے کی صلاحیت رکھنے والے ایٹمز کو بھی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت زیادہ تر اسمارٹ فونز میں لیتھیم آئیون بیٹریز استعمال ہوتی ہیں۔ ان بیٹریز میں حرارت پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو بیٹری کی عمر کو کم کردیتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں