بوگاٹی کا 137 انچ کا فولڈنگ ٹی وی: ڈیزائن اور لگژری کا نیا شاہکار

بوگاٹی نے سی-سیڈ کے تعاون سے 137 انچ کا فولڈنگ این۔1 سوپر ٹی وی متعارف کروا دیا، جو جدید و لگژری ڈیزائن کا شاہکار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بوگاٹی کا 137 انچ کا فولڈنگ ٹی وی: ڈیزائن اور لگژری کا نیا شاہکار

پیرس: (رائیٹ ناؤ نیوز) فرانسیسی کمپنی بوگاٹی نے آسٹریا کی کمپنی سی-سیڈ کے تعاون سے این۔1 سوپر ٹی وی متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ٹی وی 137 انچ کی اسکرین کے ساتھ فولڈ ہو کر فرنیچر کا حصہ بن جاتا ہے۔

یہ ٹی وی بوگاٹی کی ٹوربیون ہائپرکار سے متاثر ہے اور خم دار لکیروں اور سی شکل کے ڈیزائن پر مشتمل ہے۔ 110 اور 137 انچ کے دو ماڈلز میں دستیاب یہ ٹی وی ہوم تھیٹر کے لیے بہترین ہے۔

این۔1 سوپر ٹی وی میں 4۔کے مائیکرو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو تصویر کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔ اسکرین پر خصوصی کوٹنگ روشنی کے انعکاس کو کم کرتی ہے۔

یہ ٹی وی 180 ڈگری تک گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے صارفین بیٹھنے کی جگہ کے مطابق اسے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ وزڈم آڈیو کے تیار کردہ اسپیکرز ٹی وی کے ساتھ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بوگاٹی نے اس ٹی وی کی تیاری میں کاربن فائبر کا استعمال کیا ہے اور یہ ڈیزائن، انجینئرنگ اور لگژری کو یکجا کرنے کی کوشش ہے۔ اسے دنیا بھر میں منتخب ڈیلرز کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں