دیا مرزا کا 20 سال سے فلم سیٹ پر آئینہ نہ دیکھنے کا انکشاف، مداح حیران

دیا مرزا نے 20 سال سے فلم سیٹ پر آئینہ نہ دیکھنے کی وجہ ذہنی سکون قرار دی۔ ان کے طریقے سے نوجوان لڑکیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دیا مرزا کا 20 سال سے فلم سیٹ پر آئینہ نہ دیکھنے کا انکشاف، مداح حیران

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) معروف بولی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 سال سے فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آئینے میں خود کو نہیں دیکھا۔ ادکارہ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں ذہنی سکون ملتا ہے۔

دیا مرزا نے بتایا کہ وہ جان بوجھ کر شوٹنگ کے وقت اپنا حلیہ شیشے میں دیکھنے سے گریز کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی وہ فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوتی ہیں، انہوں نے کبھی کیمرے کے مانیٹر پر بھی خود کو نہیں دیکھا ہے۔

عام طور پر اداکار اپنی پرفارمنس دیکھتے ہیں تاکہ کیمرے میں تاثرات کا جائزہ لے سکیں، تاہم دیا نے کیریئر کے آغاز ہی میں مختلف راستہ اختیار کیا۔

دیا کا کہنا ہے کہ اپنی شکل و صورت پر زیادہ دھیان دینا ان کے لیے مناسب نہیں ہے۔ وہ اپنی اداکاری پر پورا دھیان دینا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ دیا مرزا کا ماننا ہے کہ زیادہ سوچنے سے ذہنی سکون خراب ہوتا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا طریقہ نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے۔

دیگر متعلقہ خبریں