امریکہ میں امیگرنٹ ویزا پالیسی کالعدم، 75 ممالک کے شہریوں کو ریلیف

امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی امیگرنٹ ویزا معطلی پالیسی کالعدم قرار دی، جس سے 75 ممالک کے شہریوں کو ریلیف ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ میں امیگرنٹ ویزا پالیسی کالعدم، 75 ممالک کے شہریوں کو ریلیف

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے تحت پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کا اجرا معطل تھا۔

مین ہٹن کی امریکی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے کہا ہے کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔

محکمہ خارجہ کی جنوری میں اعلان کردہ پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا گیا، جو وفاقی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی تھی۔

پالیسی کے تحت پاکستانی، بنگلہ دیشی، برازیلی اور دیگر ممالک کے شہری متاثر ہوئے، جو امریکہ میں مالی بوجھ بن سکتے تھے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ امیگرنٹ حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر مقدمے میں سامنے آیا، جج جینیٹ ورگاس بائیڈن کی مقرر کردہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں