سلمان خان کے اسٹنٹ مین کو دل کا دورہ پڑنے پر اداکار نے خود ایکشن مناظر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے اسٹنٹ مین کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ اسٹنٹ مین کو صحت کی خرابی کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فلم SVC63 کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ اسٹنٹ مین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور معلوم ہوا کہ اسے دل کا دورہ ہوا ہے۔
اس واقعے کے بعد فلم کے ایکشن مناظر کی شوٹنگ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سلمان خان نے خود ان مناظر کی عکس بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان خان فلم کے شیڈول کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ اسٹنٹ مین کی عدم موجودگی کے باوجود شیڈول متاثر نہ ہو۔
یاد رہے کہ فلم کی انتظامیہ سلمان خان کے ایکشن مناظر کی شوٹنگ میں محتاط انداز اختیار کر رہی ہے۔ اداکار کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر شوٹنگ جاری ہے۔















