سلمیٰ آغا کا پاکستانی شہریت سے انکار، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

سلمیٰ آغا نے پاکستانی شہریت نہ ہونے کا انکشاف کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمیٰ آغا کا پاکستانی شہریت سے انکار، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ سلمیٰ آغا نے اپنے حالیہ بیان میں پاکستانی شہریت نہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سلمیٰ آغا نے بتایا کہ ان کے پاس کبھی پاکستانی شہریت نہیں تھی، ان کا خاندان برطانیہ منتقل ہوگیا تھا۔ ان کے اس بیان پر صارفین نے ان کے ماضی اور پاکستان سے تعلق کا حوالہ دیا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے پاکستان میں بطور پروفیشنل آرٹسٹ کام کیا، اور بھارت نے انہیں پی آئی او (Person of Indian Origin) کارڈ 2017 میں جاری کیا تھا۔ یہ کارڈ انہیں بھارت میں رہنے کی مخصوص سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں، کچھ نے بھارت میں دوہری شہریت نہ ہونے کا حوالہ دیا جبکہ کچھ نے ان کے والد کے کراچی میں گھر کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ سلمیٰ آغا کا خاندان مختلف علاقوں سے جڑا ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شہریت اور شناخت کا معاملہ اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کرتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں