الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی تیاری کا منصوبہ، پالیسی منظوری میں تاخیر

حکومت نے الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی تیاری کی پالیسی تیار کی ہے، جس سے درآمدی بل میں کمی اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی تیاری کا منصوبہ، پالیسی منظوری میں تاخیر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فونز کی درآمدات کم کرنے کے لئے میڈ اِن پاکستان پالیسی تیار کی گئی ہے، تاہم منظوری نہ ملنے کے باعث عملدرآمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق، اس پالیسی کے تحت موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔ سگنلز بوسٹرز، ڈونگلز، اور بائیو میٹرک مشینوں کی مقامی تیاری بھی پالیسی میں شامل کی گئی ہے۔

پالیسی میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری کے لئے خام مال پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ درآمدی اشیاء پر 5 فیصد تک لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔

پی او ایس مشینوں، ٹریکر سسٹمز، اور اسمارٹ واچز کی مقامی تیاری سے حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہوگی اور ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔ پاکستان میں سالانہ 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد کی الیکٹرانک ڈیوائسز درآمد کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ میڈ اِن پاکستان پالیسی کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا اور درآمدی بل کو کم کرنا ہے۔ یہ اقدام ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں