ملکی درآمدات میں 19 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 26 فیصد مزید بڑھا

ملکی درآمدات میں نمایاں اضافے کے سبب تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔ غذائی اجناس اور مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملکی درآمدات میں 19 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 26 فیصد مزید بڑھا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک میں درآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 26 فیصد بڑھ گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اجناس، گاڑیاں اور مشینری کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں 80 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئیں، جن کی قیمت 224 ارب روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کے دودھ کی درآمد 25 فیصد بڑھ کر ایک کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ حکومت نے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی کے موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مشینری کی درآمد میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جس میں پاور جنریشن، آفس، اور ٹیلی کام مشینری شامل ہیں۔ ٹرانسپورٹ سامان کی درآمد 40 فیصد بڑھ کر 42 کروڑ ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ خام کپاس، زرعی آلات اور قیمتی دھاتوں کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ قیمتی دھاتوں کا درآمدی بل 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں