امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیا، ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھا دیا گیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں ریلی کے دوران آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی مخالفت کی اور سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھا دیا گیا ہے اور خطے میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں جلد نافذ کی جائیں گی، جن سے ایران کے تجارتی شراکت دار بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد واشنگٹن نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں چین سمیت دیگر ممالک بھی آ سکتے ہیں۔
یہ معاملہ اس وقت بڑھتا جا رہا ہے جب آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پورے خطے پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور اقتصادی جنگ کے باوجود فوجی آپشنز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ امریکہ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا رکھی ہیں جس سے ایران کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔













