مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے تیل کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں اضافہ

تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ سے مشرق وسطیٰ کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے تیل کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں اضافہ

دبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کا رجحان جاری ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی میں خلل پیدا ہوا ہے۔

برینٹ کروڈ کے دسمبر کے سودے 4 سینٹ اضافے کے بعد 93.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں برینٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 6 سینٹ کمی کے بعد 86.78 ڈالر فی بیرل پر رہے۔

پانچ مسلسل کاروباری سیشنز میں برینٹ کی قیمت 7 فیصد سے زیادہ بڑھی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 8 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہے، دونوں کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں۔

تیل کی سپلائی میں کمی کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف جنگ کا غیر واضح انجام اور سعودی عرب، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت جیسے ممالک کی سپلائی میں کمی کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں نے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل متاثر کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں