امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک کو ہدف بناتے ہوئے سخت پابندیاں لگائیں، نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ایران کو معاہدے کی طرف لائیں گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے خفیہ مالیاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنانا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ نیٹ ورک تیل اور دیگر برآمدات سے حاصل ہونے والی رقم کی منتقلی میں معاونت کرتا ہے۔ پابندیوں میں ایرانی بینکوں سے منسلک فرنٹ کمپنیوں اور ایکسچینج ہاؤسز کو ہدف بنایا گیا ہے۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ جو ممالک ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھیں گے ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کو معاہدے کی جانب لانا ہے۔ ہمارا ہدف ایران کو جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے سے روکنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی آبنائے ہرمز پر اجارہ داری ختم کردی گئی ہے۔ ایران کے لیے اب وقت آ گیا ہے کہ مغرب کے ساتھ بہتر تعلقات کی طرف پیش قدمی کرے۔













