27 اور 28 اگست کی درمیانی شب جزوی چاند گرہن ہوگا، جس میں چاند سرخی مائل نارنجی رنگ کا ہوگا۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) اگست کے آخر میں فلکیاتی شائقین کو شاندار منظر دیکھنے کو ملے گا۔ 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب جزوی چاند گرہن ہوگا جس میں چاند کا بڑا حصہ سرخی مائل نارنجی رنگ کا ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، اس دوران چاند کی سطح کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے سے گزرے گا۔ اگرچہ یہ مکمل چاند گرہن نہیں ہوگا، لیکن منظر کافی متاثر کن ہوگا۔
جزوی چاند گرہن 28 اگست کو تقریباً 4 بج کر 13 منٹ عالمی وقت کے مطابق اپنے عروج پر ہوگا۔ اس وقت چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں ہوگا۔
شمالی امریکا کے مختلف علاقوں میں چاند گرہن مختلف اوقات میں ہوگا۔ نیویارک اور ٹورنٹو میں رات 12 بج کر 12 منٹ، شکاگو اور ہیوسٹن میں رات 11 بج کر 12 منٹ پر ہوگا۔
واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور زمین کا سایہ چاند کی سطح پر پڑتا ہے۔















