میری منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی، فریال گوہر کا انکشاف

فریال گوہر نے انکشاف کیا کہ ان کی منگنی یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی، جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے عرفات کی جان بچائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فریال گوہر کا انکشاف، یاسر عرفات کے پائلٹ سے منگنی اور افسوسناک حادثہ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی محبت اور ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی۔

اداکارہ نے ایک پروگرام میں بتایا کہ ان کے منگیتر کا طیارہ شدید ریت کے طوفان میں پھنس گیا تھا۔ طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ان کے منگیتر نے عرفات کو باتھ روم میں محفوظ کیا۔

فریال گوہر کے مطابق ان کے منگیتر نے طیارے کو خطرناک انداز میں نیچے موڑا تاکہ عرفات کی جان بچ سکے، لیکن خود جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ ان کی شادی سے صرف دو ہفتے قبل پیش آیا۔

فریال نے بتایا کہ ان کے منگیتر کے پاس ایک لاکٹ تھا جو انہوں نے ان کو دیا تھا، جس پر شادی کی تاریخ کندہ تھی۔ ڈاکٹر نے کئی برس بعد لاکٹ اداکارہ تک پہنچایا۔

یاد رہے کہ فریال گوہر کے مطابق یہ واقعہ ان کی زندگی کی ایک ایسی یاد ہے جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں