انوکھا مقدمہ، لاہور میں جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ درج

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری کرنے کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں پیش آیا، جس کے بعد تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ چوری کی واردات کے بعد پولیس تحقیقات میں مصروف ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

ایف آئی آر کے لئے درخواست میں تفتیش کر کےتحریری رپورٹ ایڈیشنل جج کو جمع کروانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

 

دیگر متعلقہ خبریں